المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حدیث نمبر: 5364
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ أَبِي خَيْثَمَةَ قَالَ : نَا الْوَلِيدُ بْنُ شُجَاعٍ ، نَا سَعِيدُ بْنُ الْفَضْلِ الْقُرَشِيُّ : نَا سَعِيدُ بْنُ إِيَاسٍ الْجُرَيْرِيُّ ، عَنْ أَبِي عَبْدِ اللهِ الْعَنَزِيِّ ، عَنْ مَعْقِلِ بْنِ يَسَارٍ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : مَنِ اشْتَرَى رَقَبَةً لِيُعْتِقَهَا ، فَلَا يَشْتَرِطْ لِأَهْلِهَا الْعِتْقَ ، فَإِنَّهُ عَقْدُهُ مِنَ الرِّقِّ . لَمْ يَرْفَعْ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ سَعِيدٍ الْجُرَيْرِيِّ إِلَّا سَعِيدُ بْنُ الْفَضْلِ وَرَوَاهُ يَزِيدُ بْنُ زُرَيْعٍ ، وَخَالِدٌ الطَّحَّانُ وَغَيْرُهُمَا : عَنْ سَعِيدٍ الْجُرَيْرِيِّ مَوْقُوفًا عَلَى مَعْقِلِ بْنِ يَسَارٍ .
ترجمہ
سیدنا معقل بن یسار رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جس شخص نے غلام (یا لونڈی) اس نیت سے خریدا کہ اسے آزاد کرے گا تو وہ اس کے مالکوں کے ساتھ آزاد کرنے کی شرط طے نہ کرے، کیونکہ یہ (شرط) غلامی ہی کی ایک گرہ ہے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو سعید جریری سے مرفوع صرف سعید بن فضل نے روایت کیا ہے، جبکہ یزید بن زریع، خالد طحان اور دوسرے راویوں نے اسے سعید جریری سے سیدنا معقل بن یسار رضی اللہ عنہ پر موقوف روایت کیا ہے۔“