المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ أَبِي خَيْثَمَةَ قَالَ : نَا إِدْرِيسُ بْنُ الْحَكَمِ قَالَ : نَا الْأَحْوَصُ بْنُ جَوَّابٍ أَبُو الْجَوَّابِ ، عَنْ عَمَّارِ بْنِ زُرَيْقٍ ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ ، عَنْ قَيْسِ بْنِ أَبِي حَازِمٍ ، عَنْ أَبِي مَسْعُودٍ قَالَ : أَتَى رَجُلٌ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، فَقَالَ : يَا رَسُولَ اللهِ ، وَاللهِ إِنِّي لَأَتَخَلَّفُ عَنْ صَلَاةِ الْفَجْرِ مِنْ شِدَّةِ مَا يُطَوِّلُ إِمَامُنَا ، فَغَضِبَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَخَطَبَ النَّاسَ ، فَقَالَ : إِنَّ مِنْكُمْ مُنَفِّرِينَ ، إِذَا أَمَمْتُمُ النَّاسَ فَتَجَوَّزُوا ، فَإِنَّ فِيهِمُ الْكَبِيرَ ، وَذَا الْحَاجَةِ .
I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ السَّبِيعِيِّ إِلَّا عَمَّارُ بْنُ زُرَيْقٍ ، وَلَا عَنْ عَمَّارٍ إِلَّا أَبُو الْجَوَّابِ ، تَفَرَّدَ بِهِ : إِدْرِيسُ بْنُ الْحَكَمِ ، وَالْمَشْهُورُ مِنْ حَدِيثِ إِسْمَاعِيلَ بْنِ أَبِي خَالِدٍ ، عَنْ قَيْسٍ I " .
كذا في طبعة دار الحرمين ، والصواب : ( رزيق )سیدنا ابو مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک شخص نبی کریم ﷺ کے پاس آیا اور عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول! اللہ کی قسم! میں فجر کی نماز (باجماعت) سے اس وجہ سے پیچھے رہ جاتا ہوں کہ ہمارے امام صاحب بہت لمبی نماز پڑھاتے ہیں۔“ اس پر رسول اللہ ﷺ غصے میں آ گئے اور لوگوں کو خطاب فرمایا، چنانچہ آپ ﷺ نے فرمایا: ”تم میں سے کچھ لوگ (اللہ کے بندوں کو دین سے) متنفر کرنے والے ہیں۔ جب تم لوگوں کی امامت کراؤ تو نماز ہلکی پڑھاؤ، کیونکہ ان میں بوڑھے بھی ہوتے ہیں اور ضرورت مند بھی۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو ابو اسحاق سبیعی سے عمار بن زریق کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور نہ عمار سے ابو الجواب کے سوا کسی نے، اس میں ادریس بن حکم منفرد ہیں، جبکہ اسماعیل بن ابی خالد کی قیس سے مروی حدیث مشہور ہے۔“
دار الحرمین کے مطبوعہ نسخے میں اسی طرح ہے، جبکہ درست (رزیق) ہے۔