المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ أَبِي خَيْثَمَةَ قَالَ : نَا وَهْبُ بْنُ يَحْيَى بْنِ زِمَامٍ الْعَلَّافُ قَالَ : نَا مُحَمَّدُ بْنُ سَوَاءٍ قَالَ : نَا الْمُغِيرَةُ أَبُو سَلَمَةَ ، عَنْ أَبَانَ بْنِ الْقَاسِمِ ، عَنِ الْحَارِثِ الْأَعْوَرِ قَالَ : دَخَلْتُ عَلَى عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ ، فَقَالَ : أَلَا أُعَلِّمُكَ دُعَاءً عَلَّمَنِيهِ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ؟ قُلْتُ : بَلَى قَالَ : قُلِ : اللَّهُمَّ افْتَحْ مَسَامِعَ قَلْبِي لِذِكْرِكَ ، وَارْزُقْنِي طَاعَتَكَ وَطَاعَةَ رَسُولِكَ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، وَعَمَلًا بِكِتَابِكَ .
I " لَا يُرْوَى هَذَا الْحَدِيثُ عَنْ عَلِيٍّ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ ، تَفَرَّدَ بِهِ : وَهْبُ بْنُ يَحْيَى بْنِ زِمَامٍ I " .
حارث اعور رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ میں سیدنا علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ کے پاس گیا تو انہوں نے فرمایا: ”کیا میں تمہیں ایک دعا نہ سکھاؤں جو رسول اللہ ﷺ نے مجھے سکھائی تھی؟“ میں نے کہا: ”جی ہاں۔“ انہوں نے فرمایا: ”یوں کہو: «اللَّهُمَّ افْتَحْ مَسَامِعَ قَلْبِي لِذِكْرِكَ، وَارْزُقْنِي طَاعَتَكَ وَطَاعَةَ رَسُولِكَ ﷺ، وَعَمَلًا بِكِتَابِكَ» ”اے اللہ! میرے دل کے کان اپنے ذکر کے لیے کھول دے، اور مجھے اپنی اطاعت اور اپنے رسول ﷺ کی اطاعت نصیب فرما، اور اپنی کتاب پر عمل کی توفیق عطا فرما۔““
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”یہ حدیث سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے اسی سند کے سوا مروی نہیں، اس کی روایت میں وہب بن یحییٰ بن زمام منفرد ہیں۔“