المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حدیث نمبر: 5326
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ أَبِي خَيْثَمَةَ قَالَ : نَا عُمَرُ بْنُ يَحْيَى الْأُبُلِّيُّ قَالَ : نَا حَفْصُ بْنُ جُمَيْعٍ ، عَنْ سِمَاكِ بْنِ حَرْبٍ ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ ، عَنْ عَلْقَمَةَ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ - رَفَعَهُ - قَالَ : هَلْ تَدْرُونَ أَيُّ الصَّدَقَةِ أَفْضَلُ ؟ I " قَالُوا : اللهُ وَرَسُولُهُ أَعْلَمُ . قَالَ : I " الْمَنِيحُ : أَنْ يَمْنَحَ الدِّرْهَمَ ، أَوْ ظَهْرَ الدَّابَّةِ .
I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ سِمَاكِ بْنِ حَرْبٍ إِلَّا حَفْصُ بْنُ جُمَيْعٍ ، تَفَرَّدَ بِهِ : عُمَرُ بْنُ يَحْيَى I " .
ترجمہ
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے مرفوعاً روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”کیا تم جانتے ہو کون سا صدقہ سب سے افضل ہے؟“ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم نے عرض کیا: ”اللہ اور اس کا رسول ﷺ زیادہ جانتے ہیں۔“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”منیحہ، یعنی آدمی کسی کو (عارضی طور پر) درہم دے یا سواری کے جانور کی پیٹھ (سواری کے لیے) دے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو سماک بن حرب سے حفص بن جمیع کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور عمر بن یحییٰ اس میں منفرد ہیں۔“