المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ أَبِي خَيْثَمَةَ قَالَ : نَا زَكَرِيَّا بْنُ يَحْيَى الضَّرِيرُ قَالَ : نَا شَبَابَةُ بْنُ سَوَّارٍ قَالَ : نَا الْمُغِيرَةُ بْنُ مُسْلِمٍ ، عَنْ أَيُّوبَ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : مَنْ رَأَى مُبْتَلًى ، فَقَالَ : الْحَمْدُ لِلهِ الَّذِي عَافَانِي مِمَّا ابْتَلَاكَ بِهِ ، وَفَضَّلَنِي عَلَى كَثِيرٍ مِمَّنْ خَلَقَ تَفْضِيلًا لَمْ يُصِبْهُ ذَلِكَ الْبَلَاءُ .
I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ أَيُّوبَ إِلَّا الْمُغِيرَةُ بْنُ مُسْلِمٍ ، وَلَا عَنِ الْمُغِيرَةِ إِلَّا شَبَابَةُ ، تَفَرَّدَ بِهِ : زَكَرِيَّا بْنُ يَحْيَى I " .
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جو شخص کسی مصیبت زدہ کو دیکھے اور یہ کہے: «الْحَمْدُ لِلهِ الَّذِي عَافَانِي مِمَّا ابْتَلَاكَ بِهِ، وَفَضَّلَنِي عَلَى كَثِيرٍ مِمَّنْ خَلَقَ تَفْضِيلًا» (تمام تعریفیں اللہ کے لیے ہیں جس نے مجھے اس چیز سے عافیت دی جس میں تجھے مبتلا کیا، اور مجھے اپنی بہت سی مخلوق پر نمایاں فضیلت عطا فرمائی) تو اسے وہ مصیبت نہیں پہنچے گی۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو ایوب سے مغیرہ بن مسلم کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور مغیرہ سے شبابہ کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور زکریا بن یحییٰ اس میں منفرد ہیں۔“