المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حدیث نمبر: 5306
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى الْمَرْوَزِيُّ قَالَ : نَا عَلِيُّ بْنُ الْجَعْدِ قَالَ : نَا شَرِيكٌ وَمُبَارَكُ بْنُ فَضَالَةَ ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ عُمَرَ بْنِ أَبِي سَلَمَةَ قَالَ : دَخَلْتُ عَلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، فَرَأَيْتُهُ يُصَلِّي فِي ثَوْبٍ وَاحِدٍ مُتَوَشِّحًا بِهِ I " وَطَعِمْتُ بِهِ فَقَالَ : اذْكُرِ اسْمَ اللهِ عَلَيْهِ ، فَكُلْ بِيَمِينِكَ وَكُلْ مِمَّا يَلِيكَ .
I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ شَرِيكٍ ، وَمُبَارَكِ بْنِ فَضَالَةَ إِلَّا عَلِيُّ بْنُ الْجَعْدِ I " .
ترجمہ
سیدنا عمر بن ابی سلمہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ”میں نبی کریم ﷺ کے پاس گیا تو میں نے آپ ﷺ کو ایک ہی کپڑے میں اسے لپیٹ کر نماز پڑھتے دیکھا۔“ (اور ایک دوسرے موقع پر) میں نے آپ ﷺ کے ساتھ کھانا کھایا تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”اس پر اللہ کا نام لو، اور اپنے دائیں ہاتھ سے کھاؤ، اور اپنے سامنے سے کھاؤ۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو شریک اور مبارک بن فضالہ سے علی بن الجعد کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا۔“