المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حدیث نمبر: 5303
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ نَصْرٍ الصَّائِغُ قَالَ : نَا أَبُو مُصْعَبٍ أَحْمَدُ بْنُ أَبِي بَكْرِ بْنِ الْحَارِثِ بْنِ زُرَارَةَ بْنِ مُصْعَبِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ قَالَ : نَا الْحَكَمُ بْنُ سَعِيدٍ السَّعِيدِيُّ ، عَنِ الْجُعَيْدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : يَكُونُ فِي آخِرِ الزَّمَانِ قَوْمٌ يُكَذِّبُونَ بِالْقَدَرِ ، أَلَا أُولَئِكَ مَجُوسُ هَذِهِ الْأُمَّةِ ، فَإِنْ مَرِضُوا فَلَا يُعَادُوا ، وَإِنْ مَاتُوا فَلَا تَشْهَدُوهُمْ .
I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنِ الْجُعَيْدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ إِلَّا الْحَكَمُ ، تَفَرَّدَ بِهِ : أَبُو مُصْعَبٍ I " ..
ترجمہ
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”آخری زمانے میں ایسے لوگ ہوں گے جو تقدیر کو جھٹلائیں گے۔ خبردار! وہ اس امت کے مجوسی ہیں۔ اگر وہ بیمار ہوں تو ان کی عیادت نہ کرو اور اگر مر جائیں تو ان کے جنازے میں حاضر نہ ہو۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو جعید بن عبدالرحمن سے صرف حکم نے روایت کیا ہے، اور ابو مصعب اس کی روایت میں منفرد ہیں۔“