المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ نَصْرٍ الصَّائِغُ قَالَ : نَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ حَمْزَةَ الزُّبَيْرِيُّ قَالَ : نَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ مُحَمَّدٍ ، عَنْ عُبَيْدِ اللهِ بْنِ عُمَرَ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ : بَعَثَنِي خَالِي عُثْمَانُ بْنُ مَظْعُونٍ لِآتِيَهُ بِلِحَافٍ ، فَأَتَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، فَاسْتَأْذَنْتُهُ وَهُوَ بَالْخَنْدَقِ فَأَذِنَ لِي ، وَقَالَ : مَنْ لَقِيتَ مِنْهُمْ قُلْ لَهُمْ : إِنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَأْمُرُكُمْ أَنْ تَرْجِعُوا ، وَكَانَ ذَلِكَ فِي بَرْدٍ شَدِيدٍ ، فَخَرَجْتُ فَلَقِيتُ النَّاسَ ، فَقُلْتُ : إِنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَأْمُرُكُمْ أَنْ تَرْجِعُوا قَالَ : فَلَا وَاللهِ مَا عَطَفَ عَلَيَّ مِنْهُمُ اثْنَانِ أَوْ وَاحِدٌ .
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ میرے ماموں سیدنا عثمان بن مظعون رضی اللہ عنہ نے مجھے بھیجا کہ میں ان کے لیے ایک لحاف لے آؤں۔ میں نبی کریم ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوا، آپ ﷺ اس وقت خندق (کے مقام) پر تھے، میں نے آپ ﷺ سے اجازت مانگی تو آپ ﷺ نے مجھے اجازت دے دی اور فرمایا: ”ان (مجاہدین) میں سے جس سے بھی تمہاری ملاقات ہو اسے کہہ دینا کہ رسول اللہ ﷺ تمہیں حکم دیتے ہیں کہ واپس لوٹ آؤ۔“ یہ سخت سردی کا زمانہ تھا۔ چنانچہ میں نکلا اور لوگوں سے ملا تو میں نے کہا: ”رسول اللہ ﷺ تمہیں حکم دیتے ہیں کہ واپس آ جاؤ۔“ ابن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں: ”اللہ کی قسم! ان میں سے دو یا ایک آدمی نے بھی میری طرف توجہ نہ کی۔“