المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مُوسَى الْبَرْبَرِيُّ قَالَ : نَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ صَالِحٍ الْأَزْدِيُّ قَالَ : نَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ الْأُمَوِيُّ ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ ، عَنْ جَابِرٍ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : نَضَرَّ اللهُ امْرَأً سَمِعَ مَقَالَتِي فَوَعَاهَا ثُمَّ بَلَّغَهَا ، فَرُبَّ مُبَلَّغٍ أَوْعَى مِنْ سَامِعٍ . ثَلَاثٌ لَا يُغِلُّ عَلَيْهِنَّ قَلْبُ امْرِئٍ مُسْلِمٍ : إِخْلَاصُ الْعَمَلِ لِلهِ ، وَمُنَاصَحَةُ وُلَاةِ الْمُسْلِمِينَ ، وَلُزُومُ جَمَاعَتِهِمْ ، فَإِنَّ دَعْوَتَهُمْ تُحِيطُ مِنْ وَرَائِهِمْ .
I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ إِلَّا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ الْأُمَوِيُّ ، تَفَرَّدَ بِهِ : عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ صَالِحٍ I " .
سیدنا جابر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”اللہ اس شخص کو تروتازہ رکھے جس نے میری بات سنی، پھر اسے یاد رکھا، پھر اسے آگے پہنچایا، کیونکہ بسا اوقات جسے بات پہنچائی جائے وہ سننے والے سے زیادہ یاد رکھنے والا (اور سمجھنے والا) ہوتا ہے۔ تین چیزیں ایسی ہیں کہ ان کے بارے میں کسی مسلمان کا دل خیانت یا کینہ نہیں کرتا: اللہ کے لیے عمل میں اخلاص، مسلمانوں کے حکمرانوں کی خیرخواہی، اور ان کی جماعت کے ساتھ جڑے رہنا، کیونکہ ان کی دعا انہیں پیچھے سے گھیرے رکھتی ہے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو ابن جریج سے یحییٰ بن سعید اموی کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور اس میں عبدالرحمٰن بن صالح منفرد ہیں۔“