المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حدیث نمبر: 5288
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ الْبَرَاءِ قَالَ : نَا الْمُعَافَى بْنُ سُلَيْمَانَ قَالَ : نَا مُوسَى بْنُ أَعْيَنَ ، عَنْ إِسْمَاعِيلَ بْنِ أَبِي خَالِدٍ ، عَنْ مُجَالِدٍ ، عَنْ عَامِرٍ الشَّعْبِيِّ ، عَنْ عَدِيِّ بْنِ حَاتِمٍ قَالَ : قُلْتُ : يَا رَسُولَ اللهِ ، إِنَّ لَنَا كِلَابًا نَصْطَادُ بِهَا ؟ فَقَالَ : انْظُرُوا هَذِهِ الْجَوَارِحَ ، تُعَلِّمُوهُنَّ مِمَّا عَلَّمَكُمُ اللهُ ، فَكُلُوا مِمَّا أَمْسَكْنَ عَلَيْكُمْ ، وَمَا قَتَلَ فَلَمْ يَأْكُلْ مِنْهُ فَكُلُوا مِنْهُ ، وَمَا قَتَلَ فَأَكَلَ فَلَا تَأْكُلْ مِنْهُ I " . قَالَ : قُلْتُ : يَا رَسُولَ اللهِ ، أَرَأَيْتَ إِنْ خَالَطَهَا كِلَابٌ أُخْرَى ؟ قَالَ : فَنَهَى عَنْ ذَلِكَ .
ترجمہ
سیدنا عدی بن حاتم رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! ہمارے پاس کتے ہیں جن سے ہم شکار کرتے ہیں؟ تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”ان شکاری جانوروں کو دیکھ بھال کر رکھو اور انہیں اس علم میں سے سکھاؤ جو اللہ نے تمہیں سکھایا ہے، پھر جو شکار وہ تمہارے لیے روک رکھیں اسے کھاؤ، اور جسے وہ مار ڈالیں مگر اس میں سے خود نہ کھائیں تو اسے بھی کھاؤ، اور جسے وہ مار ڈالیں اور اس میں سے کھا لیں تو اسے نہ کھاؤ۔“ وہ کہتے ہیں: میں نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! آپ کا کیا خیال ہے اگر ان کے ساتھ دوسرے کتے مل جائیں؟ وہ کہتے ہیں: تو آپ ﷺ نے اس سے منع فرما دیا۔