المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حدیث نمبر: 5264
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ اللَّيْثِ الْجَوْهَرِيُّ قَالَ : نَا الْحَسَنُ بْنُ الصَّبَّاحِ الْبَزَّازُ قَالَ : نَا زَيْدُ بْنُ الْحُبَابِ ، عَنْ حَمَّادِ بْنِ زَيْدٍ ، عَنْ حَمَّادِ بْنِ سَلَمَةَ ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ : لَمَّا تَزَوَّجَنِي النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَالَجَتْنِي أُمِّي بِكُلِّ شَيْءٍ فَلَمْ أَسْمَنْ ، فَأَطْعَمَتْنِي الْقِثَّاءَ بِالرُّطَبِ فَسَمِنْتُ كَأَحْسَنِ السِّمَنِ I " .
I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ حَمَّادِ بْنِ زَيْدٍ إِلَّا زَيْدُ بْنُ الْحُبَابِ ، تَفَرَّدَ بِهِ : الْحَسَنُ بْنُ الصَّبَّاحِ I " .
ترجمہ
ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ انہوں نے بیان کیا: ”جب نبی کریم ﷺ نے مجھ سے نکاح کیا تو میری والدہ نے مجھے فربہ کرنے کے لیے ہر طرح کا علاج کیا مگر میں موٹی نہ ہوئی، پھر انہوں نے مجھے تازہ کھجوروں کے ساتھ ککڑی کھلائی تو میں خوب اچھی طرح فربہ ہو گئی۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو حماد بن زید سے زید بن حباب کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور حسن بن صباح اس کی روایت میں منفرد ہیں۔“