المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يُوسُفَ التُّرْكِيُّ قَالَ : نَا مُحَمَّدُ بْنُ سَعِيدٍ الْخُزَاعِيُّ قَالَ : نَا عُوَيْنُ بْنُ عَمْرٍو الْقَيْسِيُّ ، أَخُو رَبَاحٍ ، عَنْ سَعِيدٍ الْجُرَيْرِيِّ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ بُرَيْدَةَ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ يَعْمَرَ ، عَنْ جَرِيرِ بْنِ عَبْدِ اللهِ الْبَجَلِيِّ ، أَنَّهُ جَاءَ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهُوَ فِي بَيْتٍ مَدْحُوسٍ مِنَ النَّاسِ ، فَقَامَ بِالْبَابِ ، فَنَظَرَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَمِينًا وَشِمَالًا ، فَلَمْ يَرَ مَوْضِعًا ، فَأَخَذَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رِدَاءَهُ ، فَلَفَّهُ ثُمَّ رَمَى بِهِ إِلَيْهِ فَقَالَ : I " اجْلِسْ عَلَيْهِ I " . فَأَخَذَهُ جَرِيرٌ فَضَمَّهُ وَقَبَّلَهُ ، ثُمَّ رَدَّهُ عَلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، وَقَالَ : أَكْرَمَكَ اللهُ يَا رَسُولَ اللهِ كَمَا أَكْرَمْتَنِي ، فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : إِذَا أَتَاكُمْ كَرِيمُ قَوْمٍ فَأَكْرِمُوهُ .
I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ سَعِيدٍ الْجُرَيْرِيِّ إِلَّا عُوَيْنُ بْنُ عَمْرٍو ، وَلَمْ يَرْوِهِ عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ بُرَيْدَةَ إِلَّا الْجُرَيْرِيُّ ، وَلَا رَوَاهُ عَنْ يَحْيَى بْنِ يَعْمَرَ إِلَّا عَبْدُ اللهِ بْنُ بُرَيْدَةَ I " .
سیدنا جریر بن عبداللہ بجلی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ وہ نبی کریم ﷺ کے پاس آئے، آپ ﷺ ایسے گھر میں تشریف فرما تھے جو لوگوں سے بھرا ہوا تھا، چنانچہ وہ دروازے پر کھڑے رہ گئے۔ نبی کریم ﷺ نے دائیں بائیں نظر دوڑائی تو کوئی جگہ نہ پائی، پھر آپ ﷺ نے اپنی چادر لی، اسے لپیٹا اور ان کی طرف پھینک دی اور فرمایا: ”اس پر بیٹھ جاؤ۔“ سیدنا جریر رضی اللہ عنہ نے اسے لیا، سینے سے لگایا اور چوما، پھر نبی کریم ﷺ کو واپس کر دیا اور عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول! اللہ آپ کو عزت دے جیسے آپ نے مجھے عزت دی۔“ تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جب تمہارے پاس کسی قوم کا معزز شخص آئے تو اس کی تکریم کرو۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو سعید جریری سے عوین بن عمرو کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور عبداللہ بن بریدہ سے جریری کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور یحییٰ بن یعمر سے عبداللہ بن بریدہ کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا۔“