المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حدیث نمبر: 5245
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْفَضْلِ السَّقَطِيُّ قَالَ : نَا أَبُو بِلَالٍ الْأَشْعَرِيُّ قَالَ : نَا قَيْسُ بْنُ الرَّبِيعِ ، عَنْ جَابِرٍ الْجُعْفِيِّ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَلِيٍّ قَالَ : دَخَلْتُ عَلَى جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللهِ ، فَأَمَّنَا فِي ثَوْبٍ وَاحِدٍ ، وَذَكَرَ أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يُصَلِّي فِي ثَوْبٍ وَاحِدٍ I " .
I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ جَابِرٍ إِلَّا قَيْسٌ ، تَفَرَّدَ بِهِ : أَبُو بِلَالٍ I " .
ترجمہ
امام محمد بن علی (باقر) رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں: ”میں سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما کے پاس گیا تو انہوں نے ہمیں ایک ہی کپڑے میں نماز پڑھائی، اور بتایا کہ رسول اللہ ﷺ ایک ہی کپڑے میں نماز پڑھا کرتے تھے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو جابر سے قیس کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اس میں ابو بلال منفرد ہیں۔“