المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حدیث نمبر: 5217
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْفَضْلِ السَّقَطِيُّ قَالَ : نَا لَيْثُ بْنُ حَمَّادٍ قَالَ : نَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ ، عَنْ لَيْثٍ ، عَنْ مُجَاهِدٍ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ عُمَرَ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : خِيَارُكُمْ أَلْيَنُكُمْ مَنَاكِبًا فِي الصَّلَاةِ ، وَمَا مِنْ خُطْوَةٍ أَعْظَمُ أَجْرًا مِنْ خُطْوَةٍ مَشَاهَا رَجُلٌ إِلَى [ فُرْجَةٍ فِي ] صَفٍّ فَسَدَّهَا .
I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ حَمَّادِ بْنِ زَيْدٍ إِلَّا لَيْثُ بْنُ حَمَّادٍ I " .
ترجمہ
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”تم میں بہترین لوگ وہ ہیں جو نماز میں (صف بندی کے وقت) اپنے کندھوں کے اعتبار سے سب سے زیادہ نرم ہوں، اور اس قدم سے بڑھ کر اجر والا کوئی قدم نہیں جو آدمی صف کے خالی حصے کی طرف چل کر اٹھائے اور اسے پُر کر دے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو حماد بن زید رحمہ اللہ سے لیث بن حماد کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا۔“