المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْفَضْلِ السَّقَطِيُّ قَالَ : نَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي الْخَصِيبِ الْأَنْطَاكِيُّ قَالَ : نَا عَبْدُ الْجَبَّارِ بْنُ الْوَرْدِ الْمَخْزُومِيُّ قَالَ : سَمِعْتُ ابْنَ أَبِي مُلَيْكَةَ ، يَقُولُ : سَمِعْتُ عَائِشَةَ ، تَقُولُ : سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ : ثَلَاثٌ نَهَيْتُكُمْ عَنْهَا : زِيَارَةُ الْقُبُورِ ، وَلُحُومُ الْأَضَاحِيِّ فَوْقَ ثَلَاثٍ ، وَشُرْبٌ فِي الْمُزَفَّتِ وَالْحَنْتَمِ وَالنَّقِيرِ ، أَلَا فَزُورُوا إِخْوَانَكُمْ ، وَسَلِّمُوا عَلَيْهِمْ ، فَإِنَّ فِيهِمْ عِبْرَةً ، أَلَا وَلُحُومُ الْأَضَاحِيِّ فَكُلُوا مِنْهَا وَادَّخِرُوا ، أَلَا وَكُلُّ مُسْكِرٍ خَمْرٌ ، أَلَا وَكُلُّ خَمْرٍ حَرَامٌ .
I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ عَبْدِ الْجَبَّارِ بْنِ الْوَرْدِ إِلَّا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي الْخَصِيبِ I " .
ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے ہوئے سنا: ”تین چیزوں سے میں نے تمہیں منع کیا تھا: قبروں کی زیارت سے، تین دن سے زیادہ قربانی کا گوشت رکھنے سے، اور مزفت، حنتم اور نقیر (کے برتنوں) میں پینے سے۔ خبردار! اب اپنے (فوت شدہ) بھائیوں کی زیارت کیا کرو اور انہیں سلام کہا کرو، کیونکہ ان میں عبرت کا سامان ہے۔ خبردار! قربانیوں کا گوشت کھاؤ بھی اور ذخیرہ بھی کرو۔ خبردار! ہر نشہ آور چیز خمر ہے، اور خبردار! ہر خمر حرام ہے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو عبدالجبار بن ورد سے محمد بن ابی الخصیب کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا۔“