المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حدیث نمبر: 5195
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدُوسِ بْنِ كَامِلٍ قَالَ : نَا نُوحُ بْنُ حَبِيبٍ الْقُومَسِيُّ قَالَ : نَا مُؤَمَّلُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ قَالَ : نَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ : كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَائِلًا ، فَقَدِمَ ابْنٌ لِخَدِيجَةَ ، يُقَالُ لَهُ : هَالَةُ ، فَقَالَتْ : هَالَةُ هَالَةُ ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : اتَّقِي اللهَ يَا عَائِشَةُ .
I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ إِلَّا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، وَلَا عَنْ حَمَّادٍ إِلَّا مُؤَمَّلٌ ، تَفَرَّدَ بِهِ : نُوحُ بْنُ حَبِيبٍ I " .
ترجمہ
ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ نبی کریم ﷺ دوپہر کے وقت قیلولہ فرما رہے تھے کہ سیدہ خدیجہ رضی اللہ عنہا کے بیٹے ہالہ آئے، تو سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے (ناگواری کے انداز میں) کہا: ”ہالہ! ہالہ!“ اس پر نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”عائشہ! اللہ سے ڈرو۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو ہشام بن عروہ سے حماد بن سلمہ کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور نہ حماد سے مؤمل کے سوا کسی نے، اور اس میں نوح بن حبیب منفرد ہیں۔“