المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ الْقَاسِمِ قَالَ : نَا أَحْمَدُ بْنُ جَمِيلٍ الْمَرْوَزِيُّ قَالَ : نَا عَبْدُ اللهِ بْنُ الْمُبَارَكِ قَالَ : نَا سُفْيَانُ الثَّوْرِيُّ ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ بَذِيمَةَ ، عَنْ أَبِي عُبَيْدَةَ عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ مَسْعُودٍ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : إِنَّ بَنِي إِسْرَائِيلَ لَمَّا وَقَعَ فِيهِمُ النَّقْصُ ، جَعَلَ الرَّجُلُ يَرَى أَخَاهُ عَلَى الذَّنْبِ ، فَيَنْهَاهُ عَنْهُ ، ثُمَّ يَلْقَاهُ مِنَ الْغَدِ ، فَلَا يَمْنَعُهُ مَا رَأَى مِنْهُ أَنْ يَكُونَ خَلِيطَهُ ، وَأَكِيلَهُ ، وَشَرِيبَهُ ، فَضَرَبَ اللهُ قُلُوبَ بَعْضِهِمْ عَلَى بَعْضٍ ، وَنَزَلَ فِيهِ الْقُرْآنُ : لُعِنَ الَّذِينَ كَفَرُوا مِنْ بَنِي إِسْرَائِيلَ عَلَى لِسَانِ دَاوُدَ وَعِيسَى ابْنِ مَرْيَمَ ، الْآيَةَ ، إِلَى قَوْلِهِ : كَثِيرًا مِنْهُمْ فَاسِقُونَ . ثُمَّ قَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : I " كَلَّا وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ حَتَّى تَأْخُذُوا عَلَى يَدَيِ الظَّالِمِ فَتَأْطِرُوهُ عَلَى الْحَقِّ أَطْرًا .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ سُفْيَانَ إِلَّا عَبْدُ الْكَبِيرِ الْحَنَفِيُّ ، وَعَبْدُ اللهِ بْنُ الْمُبَارَكِ ، وَالْأَشْجَعِيُّ .
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”بے شک جب بنی اسرائیل میں (دینی) بگاڑ پیدا ہوا تو (حالت یہ تھی کہ) ایک آدمی اپنے بھائی کو گناہ کرتے دیکھتا تو اسے اس سے منع کرتا، پھر اگلے دن اسے ملتا تو وہ (برا عمل) اسے اس کا ہم نشین، ہم نوالہ اور ہم پیالہ بننے سے نہ روکتا۔ پس اللہ تعالیٰ نے ان کے دلوں کو ایک دوسرے جیسا کر دیا اور ان کے حق میں قرآن نازل فرمایا: ﴿بنی اسرائیل میں سے جن لوگوں نے کفر کیا ان پر داود اور عیسیٰ بن مریم کی زبان سے لعنت کی گئی﴾، آیت ﴿ان میں سے اکثر فاسق ہیں﴾ تک۔“ پھر رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”ہرگز نہیں! اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے! (تمہاری نجات نہیں ہوگی) یہاں تک کہ تم ظالم کا ہاتھ پکڑ لو اور اسے حق پر مائل ہونے کے لیے پوری طرح مجبور کر دو۔“
اس حدیث کو سفیان رحمہ اللہ سے صرف عبدالکبیر حنفی، عبداللہ بن مبارک اور اشجعی رحمہم اللہ نے ہی روایت کیا ہے۔