المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حدیث نمبر: 5189
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ سُفْيَانَ التِّرْمِذِيُّ قَالَ : نَا عُبَيْدُ اللهِ بْنُ عُمَرَ الْقَوَارِيرِيُّ قَالَ : نَا هُشَيْمٌ ، عَنْ إِسْمَاعِيلَ بْنِ سَالِمٍ ، عَنِ الشَّعْبِيِّ ، عَنْ جَابِرٍ قَالَ : كُنْتُ مَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي سَفَرٍ ، فَلَمَّا دَنَوْنَا مِنَ الْمَدِينَةِ أَرَدْتُ أَنْ أَتَعَجَّلَ ، فَقَالَ : أَمْهِلْ حَتَّى تَسْتَحِدَّ الْمُغِيبَةُ ، وَتَمْتَشِطَ الشَّعِثَةُ I " . I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ إِسْمَاعِيلَ بْنِ سَالِمٍ إِلَّا هُشَيْمٌ ، تَفَرَّدَ بِهِ : الْقَوَارِيرِيُّ I " .
ترجمہ
سیدنا جابر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: ”میں ایک سفر میں نبی کریم ﷺ کے ساتھ تھا، جب ہم مدینہ کے قریب پہنچے تو میں نے جلدی (گھر پہنچنے) کا ارادہ کیا، تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”ذرا مہلت دو، تاکہ جس عورت کا شوہر غائب رہا ہے وہ زیرِ ناف بال صاف کر لے اور پراگندہ بالوں والی کنگھی کر لے۔““
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو اسماعیل بن سالم سے صرف ہشیم نے روایت کیا ہے، اور اس کی روایت میں قواریری منفرد ہیں۔“