المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حدیث نمبر: 5144
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ شُعَيْبٍ قَالَ : نَا خَالِدُ بْنُ خِدَاشٍ قَالَ : نَا أَبُو عَوْنٍ ، صَاحِبُ الْقِرَبِ قَالَ : نَا سَدُوسٌ ، صَاحِبُ السَّابِرِيِّ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : إِذَا الْتَقَى الْخَلَائِقُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ ، فَأُدْخِلَ أَهْلُ الْجَنَّةِ الْجَنَّةَ ، وَأَهْلُ النَّارِ النَّارَ نَادَى مُنَادٍ يَوْمَ الْقِيَامَةِ : يَا أَهْلَ الْجَمْعِ ، تَتَارَكُوا الْمَظَالِمَ بَيْنَكُمْ وَثَوَابُكُمْ عَلَيَّ .
I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ أَنَسٍ إِلَّا سَدُوسٌ ، تَفَرَّدَ بِهِ : أَبُو عَوْنٍ I " .
ترجمہ
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جب قیامت کے دن تمام مخلوقات جمع ہوں گی اور جنتی جنت میں اور جہنمی جہنم میں داخل کر دیے جائیں گے تو قیامت کے دن ایک پکارنے والا پکارے گا: ”اے اہلِ محشر! آپس کی زیادتیاں اور حق تلفیاں ایک دوسرے کو معاف کر دو، تمہارا اجر و ثواب میرے ذمے ہے۔““
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے سدوس کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اس میں ابو عون منفرد ہیں۔“