المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حدیث نمبر: 5075
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ النَّضِرِ الْأَزْدِيُّ قَالَ : نَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ وَاقِدٍ الْحَرَّانِيُّ ، قَالَ : نَا مُوسَى بْنُ أَعْيَنَ قَالَ : نَا عَمْرُو بْنُ الْحَارِثِ ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ ، أَنَّهُ سَمِعَ أَنَسَ بْنَ مَالِكٍ يُخْبِرُ عَنْ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ : إِذَا أُقِيمَتِ الصَّلَاةُ وَأَحَدُكُمْ صَائِمٌ فَلْيَبْدَأْ بِالْعَشَاءِ قَبْلَ صَلَاةِ الْمَغْرِبِ ، وَلَا تَعْجَلُوا عَنْ عَشَائِكُمْ .
I " لَمْ يَقُلْ فِي هَذَا الْحَدِيثِ : I " وَأَحَدُكُمْ صَائِمٌ فَلْيَبْدَأْ بِالْعَشَاءِ قَبْلَ صَلَاةِ الْمَغْرِبِ I " ، إِلَّا عَمْرُو بْنُ الْحَارِثِ ، تَفَرَّدَ بِهِ مُوسَى بْنُ أَعْيَنَ I " .
ترجمہ
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ رسول اللہ ﷺ سے بیان کرتے ہیں کہ آپ ﷺ نے فرمایا: ”جب نماز کھڑی ہو جائے اور تم میں سے کوئی روزے سے ہو تو وہ مغرب کی نماز سے پہلے شام کا کھانا کھائے، اور اپنے کھانے سے فارغ ہونے میں جلدی نہ کرو۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث میں ”اور تم میں سے کوئی روزے سے ہو تو وہ مغرب کی نماز سے پہلے شام کا کھانا کھائے“ کے الفاظ عمرو بن حارث کے سوا کسی نے نقل نہیں کیے، اور موسیٰ بن اعین اس کی روایت میں منفرد ہیں۔“