المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ النَّضِرِ الْأَزْدِيُّ قَالَ : نَا بِشْرُ بْنُ الْوَلِيدِ قَالَ : نَا سُلَيْمَانُ بْنُ دَاوُدَ الْيَمَامِيُّ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ : وَالَّذِي بَعَثَنِي بِالْحَقِّ لَا تَنْقَضِي الدُّنْيَا حَتَّى يَقَعَ بِهِمُ الْخَسْفُ ، وَالْمَسْخُ ، وَالْقَذْفُ I " ، قَالُوا : وَمَتَى ذَاكَ يَا نَبِيَّ اللهِ ؟ قَالَ : I " إِذَا رَأَيْتَ النِّسَاءَ رَكِبْنَ السُّرُوجَ ، وَكَثُرَتِ الْقَيْنَاتُ ، وَشُهِدَ بِشَهَادَاتِ الزُّورِ ، وَشَرِبَ الْمُصَلُّونَ فِي آنِيَةِ أَهْلِ الشِّرْكِ : الذَّهَبِ وَالْفِضَّةِ ، وَاسْتَغْنَى الرِّجَالُ بِالرِّجَالِ ، وَالنِّسَاءُ بِالنِّسَاءِ ، فَاسْتَدْفِرُوا وَاسْتَعِدُّوا I " ، وَأَوْمَأَ بِيَدِهِ فَوَضَعَهَا عَلَى جَبْهَتِهِ يَسْتُرُ وَجْهَهُ .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”اس ذات کی قسم جس نے مجھے حق کے ساتھ مبعوث فرمایا! دنیا اس وقت تک ختم نہیں ہوگی جب تک ان لوگوں پر زمین میں دھنسائے جانے، صورتیں مسخ ہونے اور پتھروں کی بارش کے عذاب نہ آ جائیں۔“ صحابہ نے عرض کیا: ”اے اللہ کے نبی! یہ کب ہوگا؟“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”جب تم دیکھو کہ عورتیں زینوں پر سوار ہونے لگیں، گانے والی لونڈیاں کثرت سے ہو جائیں، جھوٹی گواہیاں دی جانے لگیں، نماز پڑھنے والے مشرکین کے برتنوں یعنی سونے اور چاندی کے برتنوں میں پینے لگیں، مرد مردوں سے اور عورتیں عورتوں سے شہوت پوری کرنے لگیں، تو پھر (اس وقت) تم (عذاب کے لیے) کمر کس لو اور تیار ہو جاؤ۔“ اور آپ ﷺ نے اپنے ہاتھ سے اشارہ کیا اور اسے اپنی پیشانی پر رکھ کر چہرہ مبارک کو ڈھانپ لیا۔