المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حدیث نمبر: 5043
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ النَّضِرِ الْأَزْدِيُّ قَالَ : نَا مُعَاوِيَةُ بْنُ عَمْرٍو قَالَ : نَا الْمُفَضَّلُ بْنُ صَدَقَةَ ، عَنْ خُصَيْفٍ ، عَنْ مِقْسَمٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، فِي قَوْلِ اللهِ : الْحَجُّ أَشْهُرٌ مَعْلُومَاتٌ ، قَالَ : I " شَوَّالٌ ، وَذُو الْقَعْدَةِ ، وَعَشْرٌ مِنْ ذِي الْحِجَّةِ ، لَا يُفْرَضُ الْحَجُّ إِلَّا فِيهِنَّ I " .
ترجمہ
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے اللہ تعالیٰ کے فرمان ﴿الْحَجُّ أَشْهُرٌ مَعْلُومَاتٌ﴾ کے بارے میں روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”یہ شوال، ذوالقعدہ اور ذوالحجہ کے (ابتدائی) دس دن ہیں، ان مہینوں کے سوا حج کی نیت سے احرام باندھ کر حج کو اپنے اوپر لازم نہیں کیا جا سکتا۔“