المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حدیث نمبر: 5012
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ النَّضْرِ قَالَ : نَا مُعَاوِيَةُ بْنُ عَمْرٍو قَالَ : نَا زَائِدَةُ ، عَنْ سُفْيَانَ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ ثَرْوَانَ ، عَنْ هُزَيْلِ بْنِ شُرَحْبِيلَ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ ، فِي بِنْتٍ ، وَبِنْتِ ابْنٍ ، وَأُخْتٍ قَالَ : لَكِنِّي أَقْضِي بِالَّذِي قَضَى بِهِ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : لِلِابْنَةِ النِّصْفُ ، وَلِابْنَةِ الِابْنِ السُّدُسُ تَكْمِلَةَ الثُّلُثَيْنِ ، وَمَا بَقِيَ فَلِلْأُخْتِ مِنَ الْأَبِ وَالْأُمِّ .
ترجمہ
سیدنا عبداللہ (بن مسعود) رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ بیٹی، پوتی اور بہن (کی وراثت) کے بارے میں انہوں نے فرمایا: ”لیکن میں اسی کے مطابق فیصلہ کروں گا جس کے مطابق رسول اللہ ﷺ نے فیصلہ فرمایا: بیٹی کے لیے آدھا حصہ ہے، اور پوتی کے لیے چھٹا حصہ ہے تاکہ دو تہائی پورا ہو جائے، اور جو باقی بچے وہ سگی بہن (حقیقی بہن) کا ہے۔“