المعجم الأوسط
باب الفاء— حرفِ فاء سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ الْفَضْلُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام فضل ہے۔
حَدَّثَنَا الْفَضْلُ بْنُ الْحُبَابِ قَالَ : نَا أَبُو الْوَلِيدِ قَالَ : نَا عِكْرِمَةُ بْنُ عَمَّارٍ قَالَ : حَدَّثَنِي إِسْحَاقُ بْنُ عَبْدِ اللهِ بْنِ أَبِي طَلْحَةَ ، عَنْ عَمِّهِ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ : كَانَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَاعِدًا فِي الْمَسْجِدِ ، وَدَخَلَ أَعْرَابِيٌّ فَقَعَدَ يَبُولُ ، فَقَالَ أَصْحَابُ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : مَهْ مَهْ ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : لَا تُزْرِمُوهُ ، ثُمَّ دَعَاهُ فَقَالَ : I " إِنَّ هَذِهِ الْمَسَاجِدَ لَا تَصْلُحُ لِشَيْءٍ مِنَ الْقَذَرِ [........ ] ، - أَوْ كَمَا قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِنَّمَا هِيَ لِقِرَاءَةِ الْقُرْآنِ وَالصَّلَاةِ وَذِكْرِ اللهِ I " ، ثُمَّ دَعَا بِدَلْوٍ مِنْ مَاءٍ ، فَشَنَّهُ عَلَيْهِ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ إِسْحَاقَ بْنِ عَبْدِ اللهِ بْنِ أَبِي طَلْحَةَ إِلَّا عِكْرِمَةُ بْنُ عَمَّارٍ ، وَهَمَّامُ بْنُ يَحْيَى I " .
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ مسجد میں تشریف فرما تھے کہ ایک دیہاتی آیا اور بیٹھ کر پیشاب کرنے لگا۔ رسول اللہ ﷺ کے صحابہ رضی اللہ عنہم نے کہا: ”رک جاؤ، رک جاؤ!“ تو نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”اس کا پیشاب مت روکو۔“ پھر آپ ﷺ نے اسے بلایا اور فرمایا: ”یہ مساجد گندگی کی کسی چیز کے لائق نہیں ہیں۔ [........] یا جیسا کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا۔ یہ تو صرف قرآن کی تلاوت، نماز اور اللہ کے ذکر کے لیے ہیں۔“ پھر آپ ﷺ نے پانی کا ایک ڈول منگوایا اور اسے اس (پیشاب کی جگہ) پر بہا دیا۔
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو اسحاق بن عبداللہ بن ابی طلحہ سے صرف عکرمہ بن عمار اور ہمام بن یحییٰ نے روایت کیا ہے۔“