المعجم الأوسط
باب الفاء— حرفِ فاء سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ الْفَضْلُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام فضل ہے۔
حدیث نمبر: 4942
حَدَّثَنَا الْفَضْلُ بْنُ الْحُبَابِ قَالَ : نَا سُلَيْمَانُ بْنُ حَرْبٍ قَالَ : نَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي رَزِينٍ قَالَ : حَدَّثَتْنِي أُمِّي ، قَالَتْ : كَانَتْ أُمُّ الْحَرِيرِ ، إِذَا مَاتَ رَجُلٌ مِنَ الْعَرَبِ اشْتَدَّ عَلَيْهَا ، فَقِيلَ لَهَا : أُمَّ الْحَرِيرِ ، مَا لَنَا نَرَاكِ إِذَا مَاتَ الرَّجُلُ مِنَ الْعَرَبِ اشْتَدَّ عَلَيْكِ ؟ قَالَتْ : سَمِعْتُ مَوْلَايَ يَقُولُ : سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ : مِنِ اقْتِرَابِ السَّاعَةِ هَلَاكُ الْعَرَبِ قَالَ مُحَمَّدٌ : I " وَمَوْلَاهَا : طَلْحَةُ بْنُ مَالِكٍ I " .
ترجمہ
محمد بن ابی رزین رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ مجھے میری والدہ نے بتایا کہ ام الحریر کا حال یہ تھا کہ جب عربوں میں سے کوئی آدمی فوت ہوتا تو انہیں بہت صدمہ ہوتا۔ ان سے کہا گیا: ”ام الحریر! کیا بات ہے کہ جب عربوں میں سے کوئی آدمی مرتا ہے تو ہم آپ پر اس کا بہت اثر دیکھتے ہیں؟“ انہوں نے کہا: ”میں نے اپنے آقا (سیدنا طلحہ بن مالک رضی اللہ عنہ) کو کہتے سنا کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے سنا: ”عربوں کی ہلاکت قیامت کے قریب آنے کی علامتوں میں سے ہے۔“
محمد رحمہ اللہ نے کہا: ”ام الحریر کے آقا طلحہ بن مالک رضی اللہ عنہ تھے۔“