❮
❯
حدیث نمبر: 4936
حَدَّثَنَا الْفَضْلُ بْنُ الْحُبَابِ الْجُمَحِيُّ قَالَ : نَا عَبْدُ اللهِ بْنُ عَبْدِ الْوَهَّابِ الْحَجَبِيُّ قَالَ : نَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ قَالَ : نَا سَعِيدُ بْنُ أَبِي صَدَقَةَ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سِيرِينَ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، رَفَعَهُ : قَالَ : قَالَ [ .... ] : أَلْقُوا نِصْفِي فِي الْبَحْرِ ، وَنِصْفِي فِي الْبَرِّ قَالَ : فَدَعَا الْبَحْرَ بِمَا فِيهِ ، وَالْبَرَّ بِمَا فِيهِ ، فَقَالَ : مَا حَمَلَكَ عَلَى مَا صَنَعْتَ ؟ قَالَ : أَيْ رَبِّ ، خَشْيَتُكَ . قَالَ : فَمَا تَلَافَاهُ غَيْرُهَا .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي صَدَقَةَ إِلَّا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ ، وَلَا عَنْ حَمَّادٍ إِلَّا الْحَجَبِيُّ I " .
ترجمہ

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مرفوعاً روایت ہے کہ [....] نے کہا: ”میرا آدھا (جسم) سمندر میں اور آدھا خشکی میں بکھیر دینا۔“ پھر اللہ تعالیٰ نے سمندر کو اس کے اندر موجود چیزوں سمیت اور خشکی کو اس کے اندر موجود چیزوں سمیت بلایا (اور اس شخص کو جمع کر کے) فرمایا: ”تجھے اس کام پر کس چیز نے آمادہ کیا جو تو نے کیا؟“ اس نے عرض کیا: ”اے میرے رب! تیرے خوف نے۔“ فرمایا: ”پھر اس (کوتاہی) کی تلافی اسی (خوف) کے سوا کسی چیز نے نہیں کی۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو سعید بن ابی صدقہ سے حماد بن زید کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور حماد سے حجبی کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا۔“

حوالہ حدیث المعجم الأوسط / باب الفاء / حدیث: 4936
تخریج حدیث «أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 3481، 7506، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 2756، ومالك فى «الموطأ» برقم: 822 / 277، والنسائي فى «المجتبى» برقم: 2078 / 7، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 2217، 11825، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 4255، وأحمد فى «مسنده» برقم: 3862، 7762، 8155، والبزار فى «مسنده» برقم: 8076، 8077، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 20548، والطحاوي فى «شرح مشكل الآثار» برقم: 561، 560، 562، 563، 564، 565، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 5363»