المعجم الأوسط
باب الفاء— حرفِ فاء سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ الْفَضْلُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام فضل ہے۔
حدیث نمبر: 4923
حَدَّثَنَا الْفَضْلُ بْنُ هَارُونَ قَالَ : نَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ قَالَ : نَا الْمُطَّلِبُ بْنُ زِيَادٍ ، عَنِ السُّدِّيِّ ، عَنْ عَبْدِ خَيْرٍ ، عَنْ عَلِيٍّ ، فِي قَوْلِهِ : إِنَّمَا أَنْتَ مُنْذِرٌ وَلِكُلِّ قَوْمٍ هَادٍ قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : الْمُنْذِرُ ، وَالْهَادِ : رَجُلٌ مِنْ بَنِي هَاشِمٍ I " .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنِ السُّدِّيِّ إِلَّا الْمُطَّلِبُ بْنُ زِيَادٍ ، تَفَرَّدَ بِهِ : عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ I " .
ترجمہ
سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے اللہ تعالیٰ کے فرمان ﴿إِنَّمَا أَنْتَ مُنْذِرٌ وَلِكُلِّ قَوْمٍ هَادٍ﴾ (آپ تو صرف ڈرانے والے ہیں اور ہر قوم کے لیے ایک راہ نما ہے) کے بارے میں روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”ڈرانے والا (میں ہوں) اور راہ نما بنو ہاشم کا ایک شخص ہے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو سدی سے مطلب بن زیاد کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور اس کی روایت میں عثمان بن ابی شیبہ منفرد ہیں۔“