المعجم الأوسط
باب الفاء— حرفِ فاء سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ الْفَضْلُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام فضل ہے۔
حدیث نمبر: 4921
حَدَّثَنَا الْفَضْلُ بْنُ هَارُونَ قَالَ : نَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ التَّرْجُمَانِيُّ قَالَ : نَا حِبَّانُ بْنُ عَلِيٍّ ، عَنْ حَارِثَةَ بْنِ مُحَمَّدٍ ، عَنْ عَمْرَةَ ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ : قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : مَنْ حَلَفَ عَلَى يَمِينٍ فِيهَا قَطِيعَةٌ ، فَكَفَّارَتُهَا أَنْ لَا يُقِيمَ عَلَيْهَا .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ حَارِثَةَ إِلَّا حِبَّانُ بْنُ عَلِيٍّ ، وَلَا يُرْوَى عَنْ عَائِشَةَ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ I " .
ترجمہ
ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جس نے کسی ایسی بات پر قسم کھائی جس میں قطع رحمی ہو تو اس کا کفارہ یہ ہے کہ وہ اس قسم پر قائم نہ رہے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو حارثہ سے حبان بن علی کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے یہ حدیث صرف اسی سند سے مروی ہے۔“