المعجم الأوسط
باب الفاء— حرفِ فاء سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ الْفَضْلُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام فضل ہے۔
حَدَّثَنَا الْفَضْلُ بْنُ هَارُونَ الْبَغْدَادِيُّ - صَاحِبُ أَبِي ثَوْرٍ - قَالَ : نَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ التَّرْجُمَانِيُّ قَالَ : نَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَالِكِ بْنِ مِغْوَلٍ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ مُسْلِمٍ الْهَمْدَانِيِّ ، عَنِ الشَّعْبِيِّ قَالَ : رَأَى أَبُو هُرَيْرَةَ رَجُلًا فَأَعْجَبَهُ هَيْئَتُهُ ، فَقَالَ : مِمَّنْ أَنْتَ ؟ فَقَالَ الرَّجُلُ : مِمَّنْ أَنْعَمَ اللهُ عَلَيْهِ ، قَالَ : فَكُلُّنَا مِمَّنْ أَنْعَمَ اللهُ عَلَيْهِ ، مِمَّنْ أَنْتَ ؟ قَالَ : مِنْ أَهْلِ الْأَرْضِ ، قَالَ : كُلُّنَا مِنْ أَهْلِ الْأَرْضِ ، مِمَّنْ أَنْتَ ؟ قَالَ : مِنَ الْنَبْطِ ، قَالَ : تَنَحَّ عَنِّي ، سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ : قَتَلَةُ الْأَنْبِيَاءِ ، وَأَعْوَانُ الظَّلَمَةِ ، فَإِذَا اتَّخَذُوا الرِّبَاعَ وَشَيَّدُوا الْبُنْيَانَ فَالْهَرَبَ الْهَرَبَ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنِ الشَّعْبِيِّ إِلَّا سَعِيدُ بْنُ مُسْلِمٍ الْهَمْدَانِيُّ ، تَفَرَّدَ بِهِ : عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَالِكِ بْنِ مِغْوَلٍ ، وَلَا يُرْوَى عَنْ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ I " .
جس کا نام فضل ہے اس کا بیان
امام شعبی رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے ایک شخص کو دیکھا تو اس کی وضع قطع انہیں پسند آئی، انہوں نے دریافت فرمایا: ”تم کس گروہ سے ہو؟“ اس شخص نے جواب دیا: ”ان لوگوں میں سے جن پر اللہ نے فضل و احسان کیا ہے۔“ آپ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”ہم سبھی ان میں سے ہیں جن پر اللہ نے انعام فرمایا ہے، (میرا مطلب یہ ہے کہ) تم کس قوم سے ہو؟“ اس نے کہا: ”اہلِ زمین میں سے ہوں۔“ آپ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”ہم سبھی اہلِ زمین میں سے ہیں، تم ہو کون؟“ اس نے کہا: ”میں نبطی ہوں۔“ آپ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”مجھ سے دور ہو جاؤ، میں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے ہوئے سنا ہے: ”(یہ) انبیاء کے قاتل اور ظالموں کے مددگار ہیں، پس جب یہ جائیدادیں بنانے لگیں اور بلند و بالا عمارتیں تعمیر کرنے لگیں تو (ان سے) بھاگو، بھاگو۔“ “
امام شعبی رحمہ اللہ سے اس حدیث کو صرف سعید بن مسلم ہمدانی نے روایت کیا ہے، جس میں عبدالرحمن بن مالک بن مغول منفرد ہیں، اور رسول اللہ ﷺ سے یہ حدیث صرف اسی سند کے ساتھ مروی ہے۔