المعجم الأوسط
باب العين— حرفِ عین سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ عِيسَى باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام عیسیٰ ہے۔
حدیث نمبر: 4887
حَدَّثَنَا عِيسَى بْنُ مُحَمَّدٍ السِّمْسَارُ الْوَاسِطِيُّ قَالَ : نَا وَهْبُ بْنُ بَقِيَّةَ قَالَ : أَنَا إِسْحَاقُ الْأَزْرَقُ ، عَنْ شَرِيكٍ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ اللهِ الْمُرَادِيِّ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ مُرَّةَ ، عَنْ أَبِي الْبَخْتَرِيِّ الطَّائِيِّ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : لَا يَحْقِرَنَّ أَحَدُكُمْ نَفْسَهُ ، إِذَا رَأَى لِلهِ أَمْرًا حَقَّ أَنْ يَتَكَلَّمَ فِيهِ ، فَيَقُولُ اللهُ : مَا مَنَعَكَ أَنْ تَكَلَّمَ ؟ فَيَقُولُ : خَشِيتُ النَّاسَ ، فَيَقُولُ : إِيَّايَ كُنْتَ أَحَقَّ أَنْ تَخْشَى .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ اللهِ الْمُرَادِيِّ إِلَّا شَرِيكٌ ، تَفَرَّدَ بِهِ : إِسْحَاقُ الْأَزْرَقُ I " .
ترجمہ
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”تم میں سے کوئی شخص اپنے نفس کو ہرگز حقیر نہ سمجھے، جب وہ اللہ کی رضا کی خاطر کوئی ایسا معاملہ دیکھے جس کے بارے میں بات کرنا اس پر واجب ہو، تو (قیامت کے دن) اللہ تعالیٰ فرمائے گا: تجھے (حق) بات کہنے سے کس چیز نے روکا تھا؟ تو وہ بندہ عرض کرے گا: میں لوگوں سے ڈر گیا تھا، تو اللہ عزوجل فرمائے گا: میں ہی اس کا زیادہ حقدار تھا کہ تو مجھ سے ڈرتا۔“
محمد بن عبداللہ المرادی سے اس حدیث کو صرف شریک رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے، اور اس کی روایت میں اسحاق الازرق رحمہ اللہ منفرد ہیں۔