المعجم الأوسط
باب العين— حرفِ عین سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ عَبْدُ الْعَزِيزِ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام عبدالعزیز ہے۔
حدیث نمبر: 4866
حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ يَعْقُوبَ أَبُو الْأَصْبَغِ الْقَيْصَرَانِيُّ قَالَ : نَا مُحَمَّدُ بْنُ يُوسُفَ الْفِرْيَابِيُّ قَالَ : نَا مَالِكُ بْنُ مِغْوَلٍ ، عَنِ الْأَعْمَشِ ، عَنْ أَبِي سُفْيَانَ ، عَنْ جَابِرٍ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : أَهْلُ الْجَنَّةِ يَأْكُلُونَ ، وَيَشْرَبُونَ وَلَا يَبْصُقُونَ ، وَلَا يَمْتَخِطُونَ ، وَلَا يَتَغَوَّطُونَ ، وَلَا يَبُولُونَ ، طَعَامُهُمْ جُشَاءٌ ، وَرَشْحٌ كَرَشْحِ الْمِسْكِ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ مَالِكِ بْنِ مِغْوَلٍ إِلَّا الْفِرْيَابِيُّ ، وَأَبُو بَكْرٍ الْحَنَفِيُّ I " .
ترجمہ
سیدنا جابر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جنت والے (جنت میں) کھائیں گے بھی اور پیئیں گے بھی، لیکن وہ وہاں نہ تھوکیں گے، نہ ناک سنکیں گے (رینٹ نکالیں گے)، نہ پاخانہ کریں گے اور نہ ہی پیشاب کریں گے؛ ان کا کھانا (ہضم ہو کر) محض ایک ڈکار اور ایسے پسینے کی صورت میں خارج ہوگا جس کی خوشبو کستوری کی خوشبو جیسی ہوگی۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”مالک بن مغول رحمہ اللہ سے اس حدیث کو صرف فریابی رحمہ اللہ اور ابوبکر حنفی رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے۔“