المعجم الأوسط
باب العين— حرفِ عین سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ عَبْدُ السَّلَامِ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام عبد السلام ہے۔
حدیث نمبر: 4837
حَدَّثَنَا عَبْدُ السَّلَامِ بْنُ سَهْلٍ قَالَ : نَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ قَالَ : نَا أَبُو تُمَيْلَةَ ، عَنْ أَبِي طَيْبَةَ قَالَ : نَا أَبُو مِجْلَزٍ عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : مَنْ لَبِسَ الْحَرِيرَ وَشَرِبَ فِي الْفِضَّةِ فَلَيْسَ مِنَّا ، وَمَنْ خَبَّبَ امْرَأَةً عَلَى زَوْجِهَا ، أَوْ عَبْدًا عَلَى مَوَالِيهِ فَلَيْسَ مِنَّا .
لَا يُرْوَى هَذَا الْحَدِيثُ عَنِ ابْنِ عُمَرَ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ ، تَفَرَّدَ بِهِ : أَبُو تُمَيْلَةَ I " .
ترجمہ
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جس نے ریشم پہنا اور چاندی (کے برتن) میں پی لیا وہ ہم میں سے نہیں ہے، اور جس نے کسی عورت کو اس کے شوہر کے خلاف ورغلایا یا کسی غلام کو اس کے مالکوں کے خلاف بھڑکایا تو وہ (بھی) ہم میں سے نہیں ہے۔“
یہ حدیث سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے صرف اسی سند کے ساتھ روایت کی گئی ہے، اور اسے نقل کرنے میں ابو تمیلہ رحمہ اللہ منفرد ہیں۔