المعجم الأوسط
باب العين— حرفِ عین سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ عَبْدُ الْمَلِكِ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام عبد الملک ہے۔
حدیث نمبر: 4831
وَعَنْ سُفْيَانَ ، عَنِ الْأَعْمَشِ ، عَنْ أَبِي وَائِلٍ ، عَنْ مَسْرُوقٍ ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ : مِنْ كُلِّ اللَّيْلِ قَدْ أَوْتَرَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْ أَوَّلِهِ وَأَوْسَطِهِ وَآخِرِهِ ، فَانْتَهَى وِتْرُهُ إِلَى السَّحَرِ .
ترجمہ
ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”رسول اللہ ﷺ نے رات کے ہر حصے میں وتر ادا فرمائے ہیں؛ رات کے آغاز میں بھی، اس کے وسط میں بھی اور اس کے آخری حصے میں بھی، یہاں تک کہ آپ ﷺ کے وتر کا وقت سحر تک پہنچ گیا۔“