المعجم الأوسط
باب العين— حرفِ عین سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ عَبْدُ الْمَلِكِ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام عبد الملک ہے۔
حدیث نمبر: 4819
حَدَّثَنَا عَبْدُ الْمَلِكِ بْنُ يَحْيَى بْنِ بُكَيْرٍ قَالَ : حَدَّثَنِي أَبِي قَالَ : نَا يَعْقُوبُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنْ عَمْرٍو ، مَوْلَى الْمُطَّلِبِ ، عَنِ الْمُطَّلِبِ ، عَنْ زَيْدِ بْنِ ثَابِتٍ ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ : لَقَدْ أَوْصَانِي جِبْرِيلُ عَلَيْهِ السَّلَامُ بِالْجَارِ حَتَّى ظَنَنْتُ [ أَنَّهُ ] لَيُوَرِّثُهُ .
لَا يُرْوَى هَذَا الْحَدِيثُ عَنْ زَيْدِ بْنِ ثَابِتٍ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ ، تَفَرَّدَ بِهِ : يَعْقُوبُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ I " .
ترجمہ
سیدنا زید بن ثابت رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”یقیناً جبرائیل علیہ السلام نے مجھے پڑوسی کے متعلق اس قدر تاکید کی کہ مجھے یہ گمان ہونے لگا کہ وہ اسے وارث بنا دیں گے۔“
یہ حدیث سیدنا زید بن ثابت رضی اللہ عنہ سے صرف اسی سند کے ساتھ مروی ہے، اور یعقوب بن عبدالرحمن رحمہ اللہ اسے بیان کرنے میں منفرد ہیں۔