المعجم الأوسط
باب العين— حرفِ عین سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ عُبَيْدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام عبید ہے۔
حدیث نمبر: 4805
حَدَّثَنَا عُبَيْدُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْكِشْوَرِيُّ الصَّنْعَانِيُّ قَالَ : نَا عَبْدُ اللهِ بْنُ أَبِي غَسَّانَ الصَّنْعَانِيُّ قَالَ : نَا مُصْعَبُ بْنُ الْمِقْدَامِ ، عَنْ سُفْيَانَ الثَّوْرِيِّ ، عَنْ مَعْمَرٍ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ، I " أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يَطُوفُ عَلَى نِسَائِهِ بِغُسْلٍ وَاحِدٍ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنِ الثَّوْرِيِّ ، عَنْ مَعْمَرٍ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ، إِلَّا مُصْعَبُ بْنُ الْمِقْدَامِ I " وَرَوَاهُ أَبُو نُعَيْمٍ ، وَالنَّاسُ : عَنْ سُفْيَانَ الثَّوْرِيِّ ، عَنْ مَعْمَرٍ ، عَنْ قَتَادَةَ .
ترجمہ
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ”نبی کریم ﷺ اپنی ازواجِ مطہرات کے پاس (باری باری) ایک ہی غسل کے ساتھ تشریف لے جایا کرتے تھے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو سفیان ثوری رحمہ اللہ سے، انہوں نے معمر رحمہ اللہ سے، انہوں نے امام زہری رحمہ اللہ سے اور انہوں نے سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے صرف مصعب بن مقدام رحمہ اللہ نے ہی روایت کیا ہے؛ جبکہ ابونعیم رحمہ اللہ اور دیگر رواۃ نے اسے سفیان ثوری رحمہ اللہ سے، انہوں نے معمر رحمہ اللہ سے اور انہوں نے قتادہ رحمہ اللہ کے واسطے سے روایت کیا ہے۔“