المعجم الأوسط
باب العين— حرفِ عین سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ عَبْدُ الرَّحْمَنِ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام عبد الرحمن ہے۔
حدیث نمبر: 4781
حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ الْمُثَنَّى بْنِ مُطَاعِ بْنِ عِيسَى بْنِ مُطَاعِ بْنِ زِيَادَةَ بْنِ مُسْلِمِ بْنِ مَسْعُودِ بْنِ الضَّحَّاكِ بْنِ جَابِرِ بْنِ عَدِيِّ بْنِ أَرْشِ بْنِ جَدِيلَةَ بْنِ لَخْمٍ أَبُو مَسْعُودٍ اللَّخْمِيُّ قَالَ : حَدَّثَنِي الْمُثَنَّى ، عَنْ أَبِيهِ مُطَاعٍ ، عَنْ أَبِيهِ عِيسَى ، عَنْ أَبِيهِ مُطَاعٍ ، عَنْ أَبِيهِ زِيَادَةَ ، عَنْ جَدِّهِ مَسْعُودٍ ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، سَمَّاهُ مُطَاعًا ، وَقَالَ لَهُ : يَا مُطَاعُ ، أَنْتَ مُطَاعٌ فِي قَوْمِكَ ، وَحَمَلَهُ عَلَى فَرَسٍ أَبْلَقَ ، وَأَعْطَاهُ الرَّايَةَ ، وَقَالَ لَهُ : I " يَا مُطَاعُ ، امْضِ إِلَى أَصْحَابِكَ ، فَمَنْ دَخَلَ تَحْتَ رَايَتِي هَذِهِ فَقَدْ أَمِنَ مِنَ الْعَذَابِ .
لَا يُرْوَى هَذَا الْحَدِيثُ عَنْ مَسْعُودِ بْنِ الضَّحَّاكِ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ ، تَفَرَّدَ بِهِ : شَيْخُنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ I " .
ترجمہ
سیدنا مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم ﷺ نے ان کا نام ”مطاع“ رکھا اور ان سے فرمایا: ”اے مطاع! تم اپنی قوم میں مطاع (جس کی اطاعت کی جائے) ہو“، اور آپ ﷺ نے انہیں ایک ابلق (چتکبرے) گھوڑے پر سوار کیا، انہیں جھنڈا عطا فرمایا اور ان سے فرمایا: ”اے مطاع! اپنے ساتھیوں کی طرف جاؤ، پس جو شخص میرے اس جھنڈے کے نیچے آگیا وہ عذاب سے محفوظ ہوگیا۔“
یہ حدیث مسعود بن ضحاک رضی اللہ عنہ سے صرف اسی سند کے ساتھ مروی ہے، جسے بیان کرنے میں ہمارے شیخ عبد الرحمن رحمہ اللہ منفرد ہیں۔