المعجم الأوسط
باب العين— حرفِ عین سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ عَبْدُ الرَّحْمَنِ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام عبد الرحمن ہے۔
حدیث نمبر: 4733
حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ سَلْمٍ الرَّازِيُّ قَالَ : نَا سَهْلُ بْنُ عُثْمَانَ قَالَ : نَا يَحْيَى بْنُ زَكَرِيَّا بْنِ أَبِي زَائِدَةَ ، عَنْ أَبِي يَعْقُوبَ الثَّقَفِيِّ قَالَ : حَدَّثَنِي يُونُسُ بْنُ عُبَيْدٍ ، مَوْلَى مُحَمَّدِ بْنِ الْقَاسِمِ قَالَ : بَعَثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ الْقَاسِمِ إِلَى الْبَرَاءِ بْنِ عَازِبٍ أَسْأَلُهُ عَنْ رَايَةِ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَا كَانَتْ ؟ قَالَ : كَانَتْ سَوْدَاءَ ، مُرَبَّعَةً ، مِنْ نَمِرَةٍ I " .
لَا يُرْوَى هَذَا الْحَدِيثُ عَنِ الْبَرَاءِ بْنِ عَازِبٍ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ ، تَفَرَّدَ بِهِ : يَحْيَى بْنُ زَكَرِيَّا بْنِ أَبِي زَائِدَةَ I " .
ترجمہ
محمد بن قاسم رحمہ اللہ کے غلام یونس بن عبید رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ محمد بن قاسم رحمہ اللہ نے مجھے سیدنا براء بن عازب رضی اللہ عنہ کی خدمت میں یہ دریافت کرنے کے لیے بھیجا کہ رسول اللہ ﷺ کا جھنڈا کیسا تھا؟ انہوں نے فرمایا: ”وہ سیاہ رنگ کا، چوکور اور «نمرة» (دھاری دار اونی چادر) کا بنا ہوا تھا۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”یہ حدیث سیدنا براء بن عازب رضی اللہ عنہ سے صرف اسی سند کے ساتھ مروی ہے، اور اسے روایت کرنے میں یحییٰ بن زکریا بن ابی زائدہ رحمہ اللہ منفرد ہیں۔“