❮
❯
حدیث نمبر: 4724
حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَعْدَانَ بْنِ جُمُعَةَ اللَّاذِقِيُّ قَالَ : نَا مُطَرِّفُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْمَدِينِيُّ قَالَ : نَا عَبْدُ اللهِ بْنُ عُمَرَ ، عَنْ سُهَيْلِ بْنِ أَبِي صَالِحٍ ، عَنْ أَبِيهِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ : إِذَا رَأَى أَحَدُكُمْ مُبْتَلًى فَلْيَقُلِ : الْحَمْدُ لِلهِ الَّذِي فَضَّلَنِي عَلَيْهِ وَعَلَى كَثِيرٍ مِنْ عِبَادِهِ تَفْضِيلًا ، فَإِذَا قَالَ ذَلِكَ فَقَدْ شَكَرَ تِلْكَ النِّعْمَةِ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ سُهَيْلِ بْنِ أَبِي صَالِحٍ إِلَّا عَبْدُ اللهِ بْنُ عُمَرَ ، تَفَرَّدَ بِهِ : مُطَرِّفُ بْنُ عَبْدِ اللهِ I " .
ترجمہ

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جب تم میں سے کوئی کسی آزمائش میں مبتلا شخص کو دیکھے تو اسے چاہیے کہ یہ کہے: «الْحَمْدُ لِلهِ الَّذِي فَضَّلَنِي عَلَيْهِ وَعَلَى كَثِيرٍ مِنْ عِبَادِهِ تَفْضِيلًا» ”تمام تعریفیں اللہ ہی کے لیے ہیں جس نے مجھے اس پر اور اپنے بہت سے بندوں پر نمایاں فضیلت عطا فرمائی“، پس جب اس نے یہ کہہ لیا تو یقیناً اس نے اس نعمت کا شکر ادا کر دیا۔“
اس حدیث کو سہیل بن ابی صالح رحمہ اللہ سے عبد اللہ بن عمر رحمہ اللہ کے علاوہ کسی نے روایت نہیں کیا، اور اس کی روایت میں مطرف بن عبد اللہ رحمہ اللہ منفرد ہیں۔

حوالہ حدیث المعجم الأوسط / باب العين / حدیث: 4724
تخریج حدیث «أخرجه الطبراني فى «الصغير» برقم: 675»