المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
حدیث نمبر: 471
وَبِهِ : عَنْ أَبِي ذَرٍّ قَالَ : قَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : مَنْ أَصْبَحَ وَهَمُّهُ الدُّنْيَا ، فَلَيْسَ مِنَ اللهِ فِي شَيْءٍ ، وَمَنْ لَمْ يَهْتَمَّ بِالْمُسْلِمِينَ فَلَيْسَ مِنْهُمْ ، وَمَنْ أَعْطَى الذُّلَّ مِنْ نَفْسِهِ طَائِعًا غَيْرَ مُكْرَهٍ ، فَلَيْسَ مِنَّا .
لَا يُرْوَى هَذَا الْحَدِيثُ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ ، تَفَرَّدَ بِهِ : يَزِيدُ بْنُ رَبِيعَةَ .
ترجمہ
سیدنا ابوذر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا کہ نبی ﷺ نے فرمایا: ”جس نے اس حال میں صبح کی کہ دنیا ہی اس کا (سب سے بڑا) غم اور مقصد ہو، تو اللہ سے اس کا کوئی تعلق نہیں، اور جو مسلمانوں کے معاملات کی فکر نہ کرے وہ ان میں سے نہیں، اور جس نے کسی مجبوری کے بغیر اپنی خوشی سے خود کو ذلت کے حوالے کر دیا وہ ہم میں سے نہیں ہے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”یہ حدیث صرف اسی سند کے ساتھ روایت کی جاتی ہے، جس کی روایت میں یزید بن ربیعہ رحمہ اللہ منفرد ہیں۔“