المعجم الأوسط
باب العين— حرفِ عین سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ عَبْدُ الرَّحْمَنِ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام عبد الرحمن ہے۔
حدیث نمبر: 4673
حَدَّثَنَا أَبُو زُرْعَةَ قَالَ : نَا يَحْيَى بْنُ صَالِحٍ الْوُحَاظِيُّ قَالَ : نَا سَلَمَةُ بْنُ كُلْثُومٍ ، عَنِ الْأَوْزَاعِيِّ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ : صَلَّى رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَى جِنَازَةٍ ، فَكَبَّرَ عَلَيْهَا أَرْبَعًا ، ثُمَّ أَتَى الْقَبْرَ ، فَحَثَا عَلَيْهِ مِنْ قِبَلِ رَأْسِهِ ثَلَاثًا .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنِ الْأَوْزَاعِيِّ إِلَّا سَلَمَةُ بْنُ كُلْثُومٍ ، تَفَرَّدَ بِهِ : يَحْيَى بْنُ صَالِحٍ I " .
ترجمہ
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”رسول اللہ ﷺ نے ایک نمازِ جنازہ پڑھائی اور اس پر چار تکبیریں کہیں، پھر آپ ﷺ قبر کے پاس تشریف لائے اور اس کے سرہانے کی جانب سے (اپنے دونوں ہاتھوں سے) تین بار مٹی ڈالی۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو اوزاعی رحمہ اللہ سے صرف سلمہ بن کلثوم رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے، اور ان سے روایت کرنے میں یحییٰ بن صالح رحمہ اللہ منفرد ہیں۔“