المعجم الأوسط
باب العين— حرفِ عین سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ عَبْدُ الرَّحْمَنِ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام عبد الرحمن ہے۔
حدیث نمبر: 4669
حَدَّثَنَا أَبُو زُرْعَةَ قَالَ : نَا عَلِيُّ بْنُ عَيَّاشٍ الْحِمْصِيُّ قَالَ : نَا شُعَيْبُ بْنُ أَبِي حَمْزَةَ ، عَنْ أَبِي الزِّنَادِ ، عَنِ الْأَعْرَجِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : لَا حِمَى إِلَّا لِلهِ وَلِرَسُولِهِ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ أَبِي الزِّنَادِ إِلَّا شُعَيْبٌ ، تَفَرَّدَ بِهِ : عَلِيُّ بْنُ عَيَّاشٍ I " .
ترجمہ
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”اللہ اور اس کے رسول کے علاوہ کسی کے لیے بھی (عام چراگاہ کو اپنی ذات کے لیے) مخصوص کرنا جائز نہیں ہے۔“
اس حدیث کو ابوزناد رحمہ اللہ سے صرف شعیب رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے اور ان سے روایت کرنے میں علی بن عیاش رحمہ اللہ منفرد ہیں۔