المعجم الأوسط
باب العين— حرفِ عین سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ عُبَيْدُ اللهِ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام عبید اللہ ہے۔
حدیث نمبر: 4633
حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللهِ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ وَاقِدٍ أَبُو شُبَيْلٍ قَالَ : حَدَّثَنِي أَبِي قَالَ : نَا أَبُو حَفْصٍ الْأَبَّارُ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ جُحَادَةَ ، عَنْ عَطِيَّةَ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : أَشَدُّ النَّاسِ عَذَابًا يَوْمَ الْقِيَامَةِ إِمَامٌ جَائِرٌ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ جُحَادَةَ إِلَّا أَبُو حَفْصٍ الْأَبَّارُ I " .
ترجمہ
سیدنا ابوسعید رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”قیامت کے دن لوگوں میں سب سے زیادہ سخت عذاب پانے والا ظالم حکمران ہو گا۔“
اس حدیث کو محمد بن جحادہ رحمہ اللہ سے صرف ابو حفص ابار رحمہ اللہ نے ہی روایت کیا ہے۔