المعجم الأوسط
باب العين— حرفِ عین سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ عُبَيْدُ اللهِ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام عبید اللہ ہے۔
حدیث نمبر: 4621
حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللهِ بْنُ مُحَمَّدٍ الْعُمَرِيُّ قَالَ : نَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ أَبِي أُوَيْسٍ قَالَ : حَدَّثَنِي أَخِي ، عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ بِلَالٍ ، عَنْ عَلْقَمَةَ بْنِ أَبِي عَلْقَمَةَ قَالَ : سُئِلَ أَنَسُ بْنُ مَالِكٍ عَنْ بَيْعِ الثَّمَرَةِ ؟ فَقَالَ : نَهَى رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ بَيْعِ الثَّمَرِ حَتَّى يُزْهِيَ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ عَلْقَمَةَ إِلَّا سُلَيْمَانُ بْنُ بِلَالٍ ، تَفَرَّدَ بِهِ : ابْنُ أَبِي أُوَيْسٍ I " .
ترجمہ
علقمہ بن ابی علقمہ رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے پھلوں کی فروخت کے متعلق سوال کیا گیا تو انہوں نے فرمایا: ”رسول اللہ ﷺ نے پھلوں کی خرید و فروخت سے منع فرمایا ہے یہاں تک کہ وہ رنگ لائیں (یعنی پک کر تیار ہونا شروع ہو جائیں)۔“
اس حدیث کو علقمہ سے صرف سلیمان بن بلال نے روایت کیا ہے، اور ان سے اسے نقل کرنے میں ابن ابی اویس منفرد ہیں۔