المعجم الأوسط
باب العين— حرفِ عین سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ عُبَيْدُ اللهِ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام عبید اللہ ہے۔
حدیث نمبر: 4611
حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللهِ بْنُ مُحَمَّدٍ الْعُمَرِيُّ قَالَ : نَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِي بَكْرٍ السَّالِمِيُّ قَالَ : نَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي أُوَيْسٍ ، عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ بِلَالٍ قَالَ : أَخْبَرَنِي مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ بْنِ أَبِي عَتِيقٍ وَمُوسَى بْنُ عُقْبَةَ ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ ، عَنْ سَعْدِ بْنِ إِسْحَاقَ بْنِ كَعْبِ بْنِ عُجْرَةَ ، عَنْ عَمَّتِهِ بِنْتِ كَعْبٍ ، عَنْ فُرَيْعَةَ بِنْتِ مَالِكٍ ، أُخْتِ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ أَخْبَرَتْهَا أَنَّهَا كَانَتْ تَحْتَ رَجُلٍ مِنْ بَنِي الْحَارِثِ بْنِ الْخَزْرَجِ ، فَخَرَجَ فِي طَلَبِ أَعْلَاجٍ لَهُ أُبَّاقٍ ، فَأَدْرَكَهُمْ بِطَرَفِ الْقَدُومِ ، فَعَدَوْا عَلَيْهِ فَقَتَلُوهُ ، فَأَتَيْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَسْتَأْذِنُهُ فِي الْخُرُوجِ مِنْ بَيْتِي ، فَقَالَ : حَتَّى يَبْلُغَ الْكِتَابُ أَجَلَهُ .
ترجمہ
سیدہ فریعہ بنت مالک رضی اللہ عنہا، جو سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ کی ہمشیرہ ہیں، سے روایت ہے کہ وہ بنو حارث بن خزرج کے ایک شخص کے نکاح میں تھیں، وہ اپنے کچھ بھاگے ہوئے غیر عرب غلاموں کی تلاش میں نکلے اور انہیں مقامِ «قدوم» کے ایک کنارے پر پا لیا، تو انہوں نے ان پر حملہ کر کے انہیں قتل کر دیا۔ (سیدہ فریعہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ) میں رسول اللہ ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوئی تاکہ آپ ﷺ سے اپنے گھر سے منتقل ہونے کی اجازت طلب کروں، تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”یہاں تک کہ لکھی ہوئی مدت (عدت) اپنے انجام کو پہنچ جائے۔“