المعجم الأوسط
باب العين— حرفِ عین سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ عَبْدَانُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام عبدان ہے۔
حدیث نمبر: 4599
حَدَّثَنَا عَبْدَانُ بْنُ أَحْمَدَ قَالَ : نَا الْعَبَّاسُ بْنُ الْوَلِيدِ الْخَلَّالُ الدِّمَشْقِيُّ قَالَ : نَا مَرْوَانُ بْنُ مُحَمَّدٍ الطَّاطَرِيُّ قَالَ : نَا سُلَيْمَانُ بْنُ بِلَالٍ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللهِ ، وَالْمِسْوَرِ بْنِ مَخْرَمَةَ ، قَالَا : قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : لَا يَرِثُ الصَّبِيُّ حَتَّى يَسْتَهِلَّ صَارِخًا ، وَاسْتِهْلَالُهُ أَنْ يَصِيحَ ، أَوْ يَعْطِسَ ، أَوْ يَبْكِيَ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ إِلَّا سُلَيْمَانُ بْنُ بِلَالٍ ، تَفَرَّدَ بِهِ : مَرْوَانُ بْنُ مُحَمَّدٍ I " .
ترجمہ
سیدنا جابر بن عبداللہ اور سیدنا مسور بن مخرمہ رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”بچہ اس وقت تک وارث نہیں بنتا جب تک کہ وہ (پیدا ہوتے ہی) چیخ کر آواز نہ نکالے، اور اس کا آواز نکالنا (استہلال) یہ ہے کہ وہ چلائے، یا چھینکے، یا روئے۔“
اس حدیث کو یحییٰ بن سعید سے صرف سلیمان بن بلال نے روایت کیا ہے، اور مروان بن محمد اسے روایت کرنے میں منفرد ہیں۔