المعجم الأوسط
باب العين— حرفِ عین سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ عَبْدَانُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام عبدان ہے۔
حَدَّثَنَا عَبْدَانُ بْنُ أَحْمَدَ قَالَ : نَا خَلِيفَةُ بْنُ خَيَّاطٍ الْعُصْفُرِيُّ قَالَ : نَا عُمَرُ بْنُ عَلِيٍّ الْمُقَدَّمِيُّ قَالَ : حَدَّثَنِي مُوسَى الْجُهَنِيُّ قَالَ : حَدَّثَنِي الْقَاسِمُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ جَدِّهِ ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ : مَنْ نَسِيَ أَنْ يَذْكُرَ اسْمَ اللهِ فِي أَوَّلِ طَعَامِهِ فَلْيَقُلْ حِينَ يَذْكُرُ : بِسْمِ اللهِ فِي أَوَّلَهُ وَآخِرِهِ ؛ فَإِنَّهُ يَسْتَقْبِلُ طَعَامًا جَدِيدًا ، وَيَمْنَعُ الْخَبِيثَ مَا كَانَ يُصِيبُ مِنْهُ .
لَمْ يَرْفَعْ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ مُوسَى الْجُهَنِيِّ إِلَّا عُمَرُ بْنُ عَلِيٍّ ، تَفَرَّدَ بِهِ شَبَابٌ الْعُصْفُرِيُّ .
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”جو شخص اپنے کھانے کے شروع میں اللہ کا نام لینا بھول جائے، تو جب اسے یاد آئے تو وہ کہے: «بِسْمِ اللهِ فِي أَوَّلِهِ وَآخِرِهِ» ”اللہ کے نام کے ساتھ اس کے اول اور آخر میں“؛ کیونکہ وہ (اس طرح) ازسرنو کھانا کھانے والا قرار پاتا ہے اور وہ اس خبیث (شیطان) کو اس حصے سے محروم کر دیتا ہے جو وہ اس میں سے حاصل کر رہا تھا۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”موسیٰ جہنی رحمہ اللہ سے اس حدیث کو مرفوعاً بیان کرنے میں صرف عمر بن علی رحمہ اللہ منفرد ہیں، اور ان سے اسے روایت کرنے میں شباب عصفری رحمہ اللہ تنہا ہیں۔“