المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
حدیث نمبر: 455
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ خُلَيْدٍ قَالَ : نَا الْحُمَيْدِيُّ قَالَ : نَا مُحَمَّدُ بْنُ طَلْحَةَ التَّيْمِيُّ قَالَ : حَدَّثَنِي عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ سَالِمِ بْنِ عُوَيْمِ بْنِ سَاعِدَةَ .
عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ جَدِّهِ ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : عَلَيْكُمْ بِالْأَبْكَارِ ، فَإِنَّهُنَّ أَعْذَبُ أَفْوَاهًا ، وَأَنْتَقُ أَرْحَامًا ، وَأَرْضَى بِالْيَسِيرِ .
ترجمہ
سیدنا عویم بن ساعدہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”تم کنواریوں سے نکاح کیا کرو، کیونکہ وہ زیادہ شیریں دہن ہوتی ہیں، ان کے رحم زیادہ بچے جننے والے ہوتے ہیں اور وہ تھوڑی چیز پر بھی راضی ہو جاتی ہیں۔“