المعجم الأوسط
باب العين— حرفِ عین سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ عَبْدَانُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام عبدان ہے۔
حدیث نمبر: 4544
حَدَّثَنَا عَبْدَانُ بْنُ أَحْمَدَ قَالَ : نَا مُحَمَّدُ بْنُ عُثْمَانَ الْعُقَيْلِيُّ قَالَ : نَا عَبْدُ الْأَعْلَى ، عَنْ عُبَيْدِ اللهِ بْنِ عُمَرَ ، عَنْ عِيسَى بْنِ عَبْدِ اللهِ ، عَنْ أَبِيهِ أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ جَاءُوهُ بِإِدَاوَةٍ يَوْمَ أُحُدٍ ، فَبَالَ إِلَى جَنْبِ الْإِدَاوَةِ ، ثُمَّ شَرِبَ مِنْهَا .
لَمْ يَرْوِ هَذَهِ الْأَحَادِيثَ عَنْ عُبَيْدِ اللهِ بْنِ عُمَرَ إِلَّا عَبْدُ الْأَعْلَى ، تَفَرَّدَ بِهَا مُحَمَّدُ بْنُ عُثْمَانَ الْعُقَيْلِيُّ وَأَبُو عِيسَى عَبْدُ اللهِ بْنُ أُنَيْسٍ .
ترجمہ
عیسیٰ بن عبداللہ رحمہ اللہ اپنے والد سیدنا عبداللہ بن انیس رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ ”رسول اللہ ﷺ کی خدمت میں غزوہِ احد کے دن پانی کا ایک مشکیزہ لایا گیا، تو آپ ﷺ نے اس مشکیزے کے پہلو میں پیشاب فرمایا، پھر اسی میں سے پانی نوش فرمایا۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”عبید اللہ بن عمر رحمہ اللہ سے یہ احادیث صرف عبد الاعلیٰ رحمہ اللہ نے روایت کی ہیں، اور ان کی روایت میں محمد بن عثمان عقیلی رحمہ اللہ اور ابو عیسیٰ عبد اللہ بن انیس رضی اللہ عنہ منفرد ہیں۔“