❮
❯
حدیث نمبر: 4538
حَدَّثَنَا عَبْدَانُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْمَرْوَزِيُّ قَالَ : نَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ قَالَ : نَا بَهْزُ بْنُ أَسَدٍ قَالَ : نَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ زَيْدِ بْنِ جُدْعَانَ ، عَنِ الْوَلِيدِ بْنِ عُبَادَةَ ، عَنْ عُبَادَةَ بْنِ الصَّامِتِ ، أَنَّ أَسْعَدَ بْنَ زُرَارَةَ قَالَ : أَيُّهَا النَّاسُ ، هَلْ تَدْرُونَ مَا تُبَايِعُونَ مُحَمَّدًا صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ؟ إِنَّكُمْ تُبَايِعُونَهُ عَلَى أَنْ تُحَارِبُوا الْعَرَبَ وَالْعَجَمَ ، وَالْجِنَّ وَالْإِنْسَ ، فَقَالُوا : نَحْنُ حَرْبٌ لِمَنْ حَارَبَ ، وَسِلْمٌ لِمَنْ سَالَمَ ، فَقَالُوا : يَا رَسُولَ اللهِ ، اشْتَرِطْ ، فَقَالَ : تُبَايِعُونِي عَلَى أَنْ تَشْهَدُوا أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ وَأَنِّي رَسُولُ اللهِ ، وَتُقِيمُوا الصَّلَاةَ ، وَتُؤْتُوا الزَّكَاةَ ، وَالسَّمْعِ وَالطَّاعَةِ ، وَأَنْ لَا تُنَازِعُوا الْأَمْرَ أَهْلَهُ ، وَأَنْ تَمْنَعُونِي مِمَّا تَمْنَعُونَ مِنْهُ أَنْفُسَكُمْ وَأَهْلِيكُمْ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ حَمَّادِ بْنِ سَلَمَةَ إِلَّا بَهْزُ بْنُ أَسَدٍ ، تَفَرَّدَ بِهِ : قُتَيْبَةُ I " .
ترجمہ

سیدنا عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ سیدنا اسعد بن زرارہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”اے لوگو! کیا تم جانتے ہو کہ تم محمد ﷺ سے کس بات پر بیعت کر رہے ہو؟ بلاشبہ تم ان سے اس بات پر بیعت کر رہے ہو کہ تم عرب و عجم اور جن و انس سے جنگ کرو گے۔“ تو انہوں نے کہا: ”ہم اس کے خلاف برسرِ پیکار ہیں جو برسرِ پیکار ہو، اور اس کے لیے سراپا صلح ہیں جو صلح کرے۔“ پھر انہوں نے عرض کی: ”اے اللہ کے رسول! آپ (اپنی) شرائط پیش فرمائیں۔“ تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”تم مجھ سے اس بات پر بیعت کرو کہ تم گواہی دو گے کہ اللہ کے سوا کوئی معبودِ برحق نہیں اور بے شک میں اللہ کا رسول ہوں، اور تم نماز قائم کرو گے، زکوٰۃ ادا کرو گے، (امیر کی) بات سنو گے اور اطاعت کرو گے، اور یہ کہ تم اقتدار کے معاملے میں اس کے حقداروں سے نہیں جھگڑو گے، اور یہ کہ تم میرا ویسے ہی دفاع کرو گے جیسے تم اپنی جانوں اور اپنے اہل و عیال کا دفاع کرتے ہو۔“
اس حدیث کو حماد بن سلمہ سے صرف بہز بن اسد نے روایت کیا ہے اور قتیبہ بن سعید اسے روایت کرنے میں منفرد ہیں۔

حوالہ حدیث المعجم الأوسط / باب العين / حدیث: 4538
درجۂ حدیث محدثین: إسناده ضعيف لضعف علي بن زيد
تخریج حدیث «قال الهيثمي: فيه علي بن زيد وهو ضعيف وقد وثق «مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 6، ص 49»»