المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
حدیث نمبر: 453
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ الْحَلَبِيُّ قَالَ : نَا أَبُو نُعَيْمٍ الْفَضْلُ بْنُ دُكَيْنٍ قَالَ : نَا شَيْبَانُ أَبُو مُعَاوِيَةَ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ أَبِي قَتَادَةَ .
عَنْ أَبِيهِ قَالَ : بَيْنَمَا نَحْنُ نُصَلِّي مَعَ رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - ، إِذْ سَمِعَ جَلَبَةَ رِجَالٍ خَلْفَهُ ، فَلَمَّا قَضَى صَلَاتَهُ قَالَ : مَا شَأْنُكُمْ ؟ I " قَالُوا : أَسْرَعْنَا إِلَى الصَّلَاةِ قَالَ : I " فَلَا تَفْعَلُوا ، لِيُصَلِّ أَحَدُكُمْ مَا أَدْرَكَ ، وَلْيَقْضِ مَا فَاتَهُ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ إِلَّا شَيْبَانُ .
ترجمہ
سیدنا ابوقتادہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: اس دوران کہ ہم رسول اللہ ﷺ کے ساتھ نماز پڑھ رہے تھے، آپ ﷺ نے اپنے پیچھے لوگوں کے قدموں کی آہٹ اور شور سنا، پھر جب آپ ﷺ اپنی نماز مکمل کر چکے تو دریافت فرمایا: ”تمہارا کیا معاملہ تھا؟“ انہوں نے عرض کیا: ”ہم نے نماز پانے کے لیے جلدی کی تھی۔“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”ایسا نہ کیا کرو، تم میں سے جو کوئی (جماعت کا) جتنا حصہ پا لے اسے پڑھ لیا کرے اور جو رہ جائے اسے (بعد میں) پورا کر لیا کرے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو یحییٰ بن ابی کثیر رحمہ اللہ سے صرف شیبان رحمہ اللہ ہی نے روایت کیا ہے۔“